جیا کی خودکشی پر بالی وڈ کا رد عمل

شائع June 4, 2013

بالی وڈ اداکار جیا خان۔- فائل فوٹو
بالی وڈ اداکار جیا خان۔- فائل فوٹو

بالی وڈ میں تیزی سے مقبول ہوتی ہندوستانی اداکار جیا خان نے ممبئی میں اپنے فلیٹ میں خودکشی کرلی۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق 25 سالہ جیا خان نے پیر اور منگل کی درمیانی شب ممبئی کے علاقے جوہو میں واقع اپنے فلیٹ میں پھندہ لگا کر خودکشی کی۔

حال ہی میں برطانیہ سے ممبئی شفٹ ہونے والی جیا خان جن کا اصلی نام نفیسہ خان تھا، اپنی والدہ رابعہ خان کے ساتھ رہتی تھیں، ان کی خودکشی کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔

جیا کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ ان دنوں اپنے ذاتی مسائل کی وجہ سے خاصی پریشان رہتی تھیں اور اسی وجہ سے وہ فلم نگری سے بھی دور ہوگئی تھیں تاہم انہوں نے دوبارہ اداکاری کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا اور اس سلسلے میں انہوں نے فلمسازوں سے ملاقاتیں بھی شروع کردی تھیں۔

پولیس نے جیا خان کے پڑوسیوں سے پوچھ گچھ کی ہے اور ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ اب تک خودکشی سے متعلق کوئی خط نہیں ملا ہے۔

ایک پولیس افسر کے بقول 'ہمیں شبہ ہے کہ جیا نے خود کو پھانسی کے پھندے پر لٹکایا ہے'۔

جیا خان نے2007 میں امیتابھ بچن کے ساتھ رام گوپال ورما کی فلم 'نشبد' سے بالی وڈ میں قدم رکھا۔

انھوں نے عامر خان کے ساتھ فلم 'گجنی' بھی کی جس میں ان کا کردار طالب علم ڈاکٹر کا تھا۔

اس کے علاوہ کھلاڑیوں کے کھلاڑی اکشے کمارکے ساتھ فلم 'ہاؤس فل' میں شاندار پرفارمنس دے کر انہوں نے شہرت حاصل کی۔

ہندوستانی فلمی صنعت نے اداکار جیا خان کی اچانک خودکشی پر صدمے اور حیرت کا اظہار کیا ہے۔

جیا کی موت پر حیرانی ظاہر کرتے ہوئے امیتابھ بچن نے ٹوئیٹ کیا ہے کہ جیاخان کی موت ناقابل یقین ہے جبکہ اداکار بپاشا باسو کا کہنا ہے کہ خدا جیا خان کی روح پر رحمت فرمائے۔

اداکار سونم کپور نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ جیا خان کی موت کی خبر بہت بڑا سانحہ اور انتہائی پریشان کن خبر ہے، کوئی بھی اس درد اور مایوسی کی حالت میں مبتلا نہ ہو، مجھے توقع ہے کہ اس کی روح کو موت سے کچھ راحت ملے گی۔

تبصرے (1) بند ہیں

جیا خان: خود کشی کی تفتیش — NewsPK.net Jun 12, 2013 06:57pm
[…] جوہو میں واقع اپنے فلیٹ میں چار جون کی شب پھندہ لگا کرخودکشی […]

کارٹون

کارٹون : 24 جون 2025
کارٹون : 23 جون 2025