میچ فکسنگ: سابق بنگلہ دیشی کپتان محمّد اشرفل معطل
ڈھاکہ: بنگلادیشی کرکٹ بورڈ کے ایک آفیشل نے بتایا ہے کرکٹ میں میچ فکسنگ کے حوالے سے چلنے والی تحقیقات کے تحت قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز محمّد اشرفل کے کرکٹ کھیلنے پر تاحکم ثانی پابندی عائد کر دی ہے-
اہلکار نے رپورٹرز کو بتایا کہ 'چونکہ اشرفل نے اے سی ایس یو ٹیم کے سامنے فکسنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے لہٰذا ان کو کسی بھی کرکٹ کھیلنے سے روک دیا گیا ہے جب تک بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر، نزمل کی تفتیشی رپورٹ سامنے نہیں آ جاتی'-
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا انٹی کرپشن اینڈ سیکورٹی یونٹ ( اے سی ایس یو)، بنگلہ دیش میں آئی پی ایل کے طرز کے ٹی 20 ٹورنامنٹ، بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے دوران سامنے آنے والے فکسنگ کے الزامات کی تحقیقات کر رہا ہے-