مائیکل جیکسن کی بیٹی کا اقدام خود کشی

شائع June 6, 2013

مائیکل جیکس کی بیی پیرس جیکسن۔ فوٹو رائٹرز

لاس اینجلس: مائیکل جیکسن کی بیٹی پیرس جیکسن نے خود کشی کی کوشش کی ہے جس کے بعد انہیں کیلیفورنیا کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

برطانوی پولیس کے ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ ہمیں لاس اینجلس کے قریب پیرس جیکس کی رہائش گاہ کیلا بیسس سے طبی امداد کی فراہمی کے لیے کال آئی تھی تاہم انہوں نے اسپتال لے جائے گئے شخص کی شناخت بتانے سے انکار کر دیا ہے۔

مائیکل جیکس کی پندرہ سالہ بیٹی نے گزشتہ منگل کو متعدد بار سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کیا تھا جس میں سے ایک میں کہا گیا تھا کہ 'کل ایسا لگتا تھا کہ میری تمام پریشانیاں ختم ہو جائیں گی لیکن اب ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ کبھی ختم نہیں ہوں گی' اور 'میں اب تک حیران ہوں کہ آنسو نمکین کیوں ہوتے ہیں'۔

ایک نجی ویب سائٹ ٹی ایم زی نے نامعلوم ذریعے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ اقدام خود کشی تھا، انہوں نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ پیرس کی جانب سے ممکنہ طور پر زیادہ تعداد میں گولیاں کھائی گئی تھیں جس کے بعد 911 پر کال کی گئی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ آنجہانی پاپ اسٹار کی بیٹی کو کیلابیسس میں واقع ان کے گھر سے اسٹریچر میں ڈال کر لے جایا گیا۔

ایمرجنسی سروس کے ذرائع نے سائٹ کو بتایا کہ ان کی کلائی متعدد جگہ سے کٹی ہوئی تھی تاہم اب اسپتال میں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

لاس انجلس کاؤنٹی کی پولیس کے ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ صبح ایک بج کر 27 منٹ پر ہمیں طبی امداد کی فراہمی کے لیے کال موصول ہوئی جس پر ہم نے فوری طور پر کارروائی کی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے طبی امداد فراہم کی اور مریض کو علاقے کے قریبی اسپتال منتقل کر دیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ قانونی وجوہات کی بنا پر مریض کا نام نہیں بتا سکتے۔

جون 2009 میں مائیکل جیکسن کی موت کی خبر کا انکشاف کرنے والے پیرس سے قریبی ذرائع نے ویب سائٹ کو بتایا کہ وہ ماضی میں بھی یہ قدم اٹھا چکی ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ لیکن اس دفعہ معاملہ خاصا سنجیدہ نوعیت کا ہے اور یہ محض مدد کے لیے پکار نہیں تھی۔

یاد رہے کہ مائیکل جیکس کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے جن میں پیرس دوسرے پر ہیں جبکہ سب سے بڑے پرنس اور چھوٹے کا نام بلینکٹ ہے۔

کارٹون

کارٹون : 29 جون 2025
کارٹون : 28 جون 2025