اوبر کی ہیلی کاپٹر سروس نیویارک میں متعارف
اسے اوبر کاپٹر کا نام دیا گیا ہے جو اب اس رائیڈ شیئرنگ ایپ کے تمام صارفین کے لیے دستیاب ہے۔
کیا آپ ہیلی کاپٹر پر ایک جگہ سے دوسری جگہ رائیڈ شیئرنگ سروس کے ذریعے جانا پسند کریں گے؟
اگر ہاں تو نیویارک میں اوبر نے پہلی بار ہیلی کاپٹر سروس متعارف کرادی ہے جو مین ہیٹن سے جان ایف کینیڈی ائیرپورٹ تک 200 ڈالرز کے عوض لے جاتی ہے۔