پاکستان

سندھ ہائیکورٹ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر کے الیکٹرک پر برہم

جو بھی کرنا ہے کریں مگر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کریں، عدالت عالیہ کی کے الیکٹرک کے وکیل کو ہدایت
Welcome

سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کے الیکٹرک سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

ڈان نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ میں کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

کے الیکٹرک کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ چند دن میں درخواست گزار کا مسئلہ حل ہوجائے گا، جس پر جسٹس آغا فیصل نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکم دیا کہ جو بھی کرنا ہے کریں مگر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ گلستان جوہر کے علاقوں سعد آباد اور ورکس سوسائٹی میں 15 سے 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔