محسن نقوی اور علی امین گنڈاپور کے درمیان رابطہ ہوا جس میں صوبے میں 12 گھنٹے لوڈ شیڈنگ پر آئندہ 2 روز میں مذاکرات اور غلط فہمیاں دور کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
صفائی مہم کی تمام ٹیموں کو شاباش جنہوں نے عوام کی مثالی خدمت کرکے ستھرا پنجاب کی نئی تاریخ لکھ دی، شدید گرمی میں عوامی خدمت قابل تعریف اور قابل فخر ہے، مریم نواز
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب بجٹ پر بحث کا آغاز کریں گے، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز بجٹ پر بحث کر چکے، دیگر پارلیمانی جماعتوں کے رہنما بجٹ پر بحث جاری رکھیں گے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کل شہبازشریف سے ملاقات کرکے پنجاب میں اپنی پارٹی قیادت کے تحفظات سے بھی آگاہ کریں گے، سندھ کو اس کے حصے کی مطلوبہ رقم جاری نہ کیے کا معاملہ بھی اٹھائیں گے، ذرائع کا دعویٰ
خلیل جبران گزشتہ روز دوستوں کے ساتھ کھانا کھانے کے بعد اپنی گاڑی میں گھر واپس جا رہے تھے کہ راستے میں ملزمان نے انہیں گاڑی سے اتار کر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
عبدالمنان نے2007 سے سیکیورٹی فورسز، معصوم شہریوں کےخلاف کارروائیوں میں حصہ لیا، 2014 میں دہشتگرد عبدالمنان کو افغان حکومت نے صوبہ ننگر ہار سے گرفتار کیا تھا۔