چیف سیکریٹری نے تاریخی عمارت مسمار کرنے پر ایس بی سی اے کے ڈائریکٹر ساؤتھ اشفاق حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر ساؤتھ آغا کاشف، اور جائیداد کی مالک کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا۔
لیزر لائٹس کا استعمال پرواز کی حفاظت کے لیے سنگین خطرات کا سبب بن سکتا ہے اور سنگین صورتوں میں طیارے کا ترتیبی کنٹرول کھونے کا سبب بن سکتی ہے، کمشنر کراچی
پاکستان میں 80 سے زائد امریکی کمپنیوں کی موجودگی اس بات کا ثبوت ہے یہ کاروبار اور سرمایہ کاری کے حوالے سے محفوظ ملک ہے، شہباز شریف کی امریکا-پاکستان بزنس کونسل کے وفد سے ملاقات میں گفتگو
پولیس کانسٹیبل خانزیب اپنی موٹر سائیکل پر ڈیوٹی کے لیے جارہے تھے جب انہیں اصغر فیول اسٹیشن کے قریب نامعلوم حملہ آوروں نے روکا اور اچانک ان پر فائرنگ شروع کردی۔
’ملزم کے موبائل فون میں ایک ہزار سے زائد قابل اعتراض ویڈیوز موجود تھیں جن میں سے 250 ویڈیوز ایک اسکول کے لڑکوں کی تھیں، ممکنہ طور پر ملزم ڈارک ویب اور پورنوگرافی کے پلیٹ فارمز کے ساتھ رابطے میں تھا‘۔
آپ کی رولنگ اور ایوان میں دی گئی ذاتی یقین دہانی کے باوجود میری تقریر کو سینسر کیا گیا، مجھے اپنی تقریر کی سرکاری آڈیو اور ویڈیو ریکارڈنگ تک رسائی بھی نہیں دی گئی، اپوزیشن لیڈر
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما تاج حیدر کے انتقال کے باعث سینیٹ کی خالی نشست پر سندھ اسمبلی میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں ایم کیو ایم کی نگہت مرزا نے 36 ووٹ حاصل کیے۔
قومی قیادت کو مشرقی سرحد پر بھارت کے بڑھتے ہوئے جارحانہ اقدمات کے تناظر میں سلامتی کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ، پوری قوم بہادر مسلح افواج کے پیچھے کھڑی ہے، وزیراعظم شہباز شریف
کابینہ ڈویژن نے تمام وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اورصوبوں سائبر حملے کے حوالے سے مراسلہ بھجوادیا، فشنگ اور سوشل انجینئرنگ حملوں سے بچاؤ کیلئے عملے کو تربیت دینے کی سفارش
9 سالہ عبداللہ اور 7 سالہ منسا کو راولپنڈی آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا، مرحلہ وار علاج ہوگا، چند دن میں پہلی سرجری کی جائے گی، ڈاکٹر محبوب سلطان
پاکستان دہشتگردی برآمد نہیں کر رہا بلکہ دہشت گردی کا شکار ہے، بھارتی حکومت غیرذمہ داری کا مظاہرہ کر رہی ہے، پاکستان قوم نے ڈر کر جینا نہیں سیکھا، چیئرمین پیپلز پارٹی کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال
نظرثانی آرٹیکل 181 اور رولز کے تحت ہی ہو سکتی ہے، واضح غلطی کی نشاندہی لازم، محض ایک فریق کا عدم اطمینان نظرثانی کی بنیاد نہیں ہوسکتا، جسٹس منصور علی شاہ کا تحریر کردہ فیصلہ جاری
اعجاز چوہدری کو 12 مئی کی ایف آئی آر میں نامزد نہیں کیا گیا تھا، 10 جون کو سوشل میڈیا مواد پر مقدمے میں نامزد کیا گیا، ضمانت منظور کرنے کا تحریری فیصلہ جاری۔
غیر دستاویزی معیشت کا تخمینہ جی ڈی پی کے 30 فیصد سے زیادہ، حکومتی اقدام تنخواہ دار طبقے اور دستاویزی مینوفیکچررز کے درمیان بڑھتی ہوئی ٹیکس خلیج کا جواب ہے۔
نشے کے عادی ملزم عمران کا عثمان کے ساتھ چند ماہ قبل جھگڑا ہوا تھا، ملزم نے رنجش پر فائرنگ کرکے عثمان، اسکے 2 دوستوں اور 2 محافظین کو قتل کردیا، ایک شخص زخمی
کالعدم بی ایل اے، فتنہ الخوارج اور غیر ملکیوں کو گوادر، کوئٹہ اور خضدار میں دہشتگردی کرنے کی ہدایات، خودکش بمبار گاڑی یا موٹرسائیکل استعمال کرسکتے ہیں، انٹیلی جنس ذرائع
بھارت 2 پن بجلی منصوبوں پر پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش بڑھانے لگا، بگلیہار کے بعد سلال ڈیم کے دروازے بھی بند کردیے، پانی کے حق دفاع کیلئے تمام آپشنز موجود ہیں، عطا تارڑ