• KHI: Fajr 4:26am Sunrise 5:49am
  • LHR: Fajr 3:36am Sunrise 5:08am
  • ISB: Fajr 3:34am Sunrise 5:09am
  • KHI: Fajr 4:26am Sunrise 5:49am
  • LHR: Fajr 3:36am Sunrise 5:08am
  • ISB: Fajr 3:34am Sunrise 5:09am

بنوں: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

شائع May 6, 2025
— فوٹو: بنوں پولیس
— فوٹو: بنوں پولیس

خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں تھانہ مندان کی حدود میں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے ایک پولیس اہلکار کو شہید کر دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق بنوں ریجنل پولیس افسر کے ترجمان خانزالہ قریشی نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا ’پولیس کانسٹیبل خانزیب اپنی موٹر سائیکل پر ڈیوٹی کے لیے جارہے تھے جب انہیں اصغر فیول اسٹیشن کے قریب نامعلوم حملہ آوروں نے روکا اور اچانک ان پر فائرنگ شروع کردی۔

ان کا کہنا تھا کہ شدید فائرنگ کے باعث پولیس اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگیا، واقعے کے فوراً بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور شہید کانسٹبل کی لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بنوں منتقل کیا۔

پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بنوں کے ضلعی پولیس افسر (ڈی پی او) سلیم عباس کلاچی نے بھی بعد میں جائے وقوع کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جگہ کا تفصیلی معائنہ کیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سخت ہدایات جاری کیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ڈی پی او خود دیگر پولیس اہلکاروں کے ہمراہ علاقے میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے جاری آپریشن میں شریک تھے۔

ڈی پی او نے بیان میں کہا ’جب تک اس واقعے میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں نہیں لایا جاتا، ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے‘۔

گزشتہ ہفتے ضلع بنوں کے سپینہ تانگی چشمہ کے علاقے میں دہشت گردوں سے مسلح جھڑپ کے دوران انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ کے 3 اہلکار شہید اور 2 دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

اس واقعے سے ایک روز قبل، کوٹ عادل کے قریب فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک جب کہ 2 پولیس اہلکار، جن میں ایک افسر بھی شامل تھا، زخمی ہو گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 12 مئی 2025
کارٹون : 11 مئی 2025