کمپٹیشن کمیشن نے یونائیٹڈ ڈسٹری بیوٹرز اور انٹرنیشنل برانڈز کو کمپٹیشن ایکٹ کے سیکشن 4 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 4 کروڑ 20 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔
شہباز شریف نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور متعلقہ اداروں کو اس قسم کے واقعات کے تدارک اور روک تھام کے لئے اپنی استعداد بڑھانے کی ہدایت کی۔
اسپیشل جج انسداد منشیات راجا امتیاز احمد نے کیس کی اپیل ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہونے اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود ملزم کو بری کر دیا جو بیرون ملک فرار ہو گیا۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ موصول ہوتے ہی نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق مخصوص نشستوں کی بحالی کے بعد حکومتی اتحاد کو مزید برتری حاصل ہوگئی۔
وفاقی حکومت کی جانب سے عائد کی گئی نئی انرجی وہیکل لیوی یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہو گئی ہے جس کے بعد ملک میں گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔
جاں بحق ہونےو الے افراد میں 21 بچے بھی شامل ہیں، ایک ہفتے میں 117 افراد زخمی بھی ہوئے، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، 5 جولائی سے ملک بھر میں پھر بارشوں کی پیش گوئی
راہٹیان کالونی جہلم میں غیر کشمیریوں کو غیر قانونی پلاٹ الاٹ کرنے کے الزام میں وزارت کشمیر و گلگت بلتستان کے 3 افسران کو گرفتار کیا گیا، حکام ایف آئی اے
پی ڈی ایم اے نے صوبہ بھر میں مون سون بارشوں کے دوسرے سپیل کا الرٹ بھی جاری کردیا، 5 سے 10 جولائی کے دوران بیشتر اضلاع میں تیز آندھی وبارش کی پیشگوئی ہے، ترجمان
صوبائی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کا اعلامیہ جاری ہونے کے بعد اپوزیشن کی تعداد 52 ہوگئی، جے یو آئی (ف) 19 نشستوں کے ساتھ اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت بن گئی۔
محکمہ صحت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چاغی،کچھی، جھل مگسی، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، سبی، ڈیرہ بگٹی اور قلعہ عبداللہ کے ڈی ایچ اوز کو معطل کیا گیا ہے
مجموعی طور پر (ن) لیگ کو 43 ، پیپلزپارٹی کو 14 اور جے یوآئی کو 12 نشستیں ملیں جبکہ استحکام پاکستان پارٹی ، مسلم لیگ (ق) ، اے این پی ، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی پی کے حصے میں ایک ایک نشست آئی۔
کمیٹی چیئرمین کے مطابق اگر فوری طور پر 2 ارب 50 کروڑ روپے جاری نہ کیے گئے تو یہ منصوبہ غیر معینہ مدت کے لیے تعطل کا شکار ہو جائے گا، جس کی تمام تر ذمہ داری فنانس ڈویژن پر عائد ہوگی۔
اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی فیصل سلطان کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا، شہدا میں تحصیلدار ناواگئی اور 2 پولیس اہلکار بھی شامل، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، ڈی پی او
آئیں مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کریں، آئیں پانی کو ہتھیار بنانے کا سلسلہ ختم کریں اور ہمالیہ جتنے بڑے امن کی بنیاد رکھیں، سابق وزیر خارجہ کی بھارت کو پیشکش
شمالی وزیرستان کی یونین کونسل میرانشاہ 3 سے تعلق رکھنے والے 19 ماہ کے بچے میں پولیو کی تصدیق، یہ اس سال خیبر پختونخوا سے رپورٹ ہونے والا آٹھواں کیس ہے، این آئی ایچ
حکومت نے بجلی کا نیا ٹیرف 31.59 روپے فی یونٹ مقرر کردیا، صنعتکاروں کا پیک اور آف پیک چارجز ختم کرنے کا مطالبہ،گھریلو صارفین کے ابتدائی دو سلیبز کے نرخوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
کمیشن کا اجلاس غیر نتیجہ خیز رہا کیونکہ قانونی ونگ اس کیلئے تیار نہیں تھا، مسلم لیگ (ن)، جے یو آئی (ف) اور دیگر کی اس معاملے پر دائر کی گئی کچھ درخواستیں تاحال زیر التوا ہیں، ذرائع الیکشن کمیشن