بھارت کے ساتھ مئی کی جھڑپ کے بعد پاکستانی ساختہ جے ایف 17 تھنڈر سمیت دفاعی سازوسامان نے عالمی توجہ حاصل کی، عراق، سعودی عرب، بنگلہ دیش اور لیبیا کے ساتھ معاہدے اور مذاکرات جاری ہیں۔
وانا بازار میں مدرسے کے قریب دھماکے میں شدید زخمی ہونے والے جے یو آئی ف کے رہنما مولانا سلطان محمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، مولانا فضل الرحمٰن نے واقعے کو پُرامن بیانیے پر حملہ قرار دیا۔
شمالی وزیرستان اور کرم میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد مارے گئے، وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر آصف زرداری کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین