وزیراعظم اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے، نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار، وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ہمراہ ہیں۔
بھارت نے اس یاترا کے لیے سیکیورٹی میں اضافہ کردیا ہے اور 45 ہزار اہلکاروں کو جدید ترین نگرانی کے آلات کے ساتھ تعینات کیا ہے تاکہ وہ اس سفر کی نگرانی کر سکیں۔
اسرائیلی کابینہ کے 14 ارکان اور کنیسٹ کے اسپیکر کا نیتن یاہو کو خط میں مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم کرنے کا مطالبہ، فلسطین اتھارٹی، اردن، سعودی عرب اور مصر نے مطالبہ مسترد کردیا۔
ٹرمپ کے جنگ بندی کے دباؤ کے باجود اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی برقرار، تمام یرغمالیوں کو آزاد کرائیں گے اور ہم حماس کو ختم کر دیں گے، یہ تنظیم مزید باقی نہیں رہے گی، بنجمن نیتن یاہو
رات گئے کشتی ڈوبنے کے بعد 29 افراد کو اب تک بچالیا گیا، 65 افراد سوار تھے، سمندر میں 2 میٹربلند لہریں تھیں، صبح موسم بہتر ہونے سے زندہ بچ جانے والوں کی تلاش میں مدد ملی، ریسکیو ایجنسی
جرمن کوہ پیما ڈیوڈ گوئٹلر پیراگلائیڈنگ کے ذریعے چوٹی سے نیچے اترے، فرانسیسی جوڑی ٹیفین ڈوپیئر اور بورس لانگنسٹین نے نانگا پربت سے بذریعہ اسکیئنگ واپس آکر تاریخ رقم کردی۔