اسحٰق ڈار نے بین الاقوامی امن و سلامتی اور تنازعات کے پُرامن حل کیلئے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا، جولائی کے مہینے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت پاکستان کے پاس ہے
ایئر ٹریفک کنٹرول کو ایک کال موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ ڈھاکا سے کھٹمنڈو جانے والی بِیمن بنگلہ دیش ایئرلائنز کی پرواز میں بم ہے، ڈائریکٹر جنرل ریپڈ ایکشن بٹالین
روس نے شمالی کوریا کی ریاستی سلامتی کے دفاع کی جائز کوششوں میں حمایت کا اعادہ کیا، جواباً، شمالی کوریا نے بھی یوکرینی تنازع کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے ماسکو کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔
ساحلی صوبہ لاذقیہ میں شدید گرمی کی لہر کے دوران آگ بھڑکی تھی، فائرفائٹرز نے ترکیہ، اردن، لبنان، قطر اور عراق کی امدادی ٹیموں کی مدد سے آگ پر قابو پایا، شامی حکام
2 دہائی سے زائد عرصہ ملائشیا کے وزیراعظم رہنے والے مہاتیر کو دل کا عارضہ لاحق رہا، بائی پاس سرجری بھی کراچکے، وہ آج شام تک گھر واپس آ جائیں گے، مہاتیر کے دفتر کا بیان
خاندانی معاملات کے باعث ان دونوں کے درمیان دہائیوں سے رابطہ منقطع ہو چکا تھا، بیرون ملک مقیم بیٹی نے شارجہ پولیس سے باپ سے ملاقات کرانے کی خواہش ظاہر کی تھی۔
غزہ میں صہیونی فورسز کی بمباری میں 10 افراد پانی کی تقسیم کے مقام کے قریب مارے گئے، اسرائیل میں فلسطینی بچوں کی شہادتوں پر احتجاج، برطانوی پارلیمنٹرینز کا وزیر داخلہ کو خط
انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث صدر میگوئل دیاز کانیل کے علاوہ وزیر دفاع الوارو لوپیز مییرا اور وزیر داخلہ لازارو البرتو الواریز کاساس پر بھی پابندیاں عائد کی جارہی ہیں، محکمہ خارجہ
16 جون کو تہران میں سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے اجلاس کے دوران عمارت پر 6 میزائل داغے گئے تھے، مسعود پزشکیان سمیت اعلیٰ حکام ہنگامی راستے سے نکل گئے تھے
پائلٹ نے ساتھی سے پوچھا تم نے فیول کیوں بند کیا؟، دوسرے پائلٹ نے جواب دیا کہ اس نے ایسا نہیں کیا، فیول کٹ آف سوئچ ایک ساتھ بند ہونے سے انجنز کو ایندھن کی فراہمی رک گئی تھی، ابتدائی رپورٹ
تحقیق سے ظاہر ہوتا ہے کہ ویکسینیشن کی بدولت 60 فیصد ممکنہ انفیکشنز کو بھی روکا گیا، جب کہ اس اقدام کے باعث عالمی معیشت کو اربوں یورو کا فائدہ پہنچا، رپورٹ
حماس نے انخلا کے وہ نقشے مسترد کر دیے جو اسرائیل نے تجویز کیے تھے، غزہ کا تقریباً 40 فیصد حصہ اسرائیلی کنٹرول میں رہنا تھا، بحران امریکی مداخلت سے حل ہوگا، فلسطینی ذرائع