یہ درست وقت ہے کہ میں عہدے سے ہٹ جاؤں تاکہ نئے چیئرمین پابلو اِسلہ نیسلے کی حکمتِ عملی کو آگے بڑھا سکیں اور کمپنی کو نئی سوچ کے ساتھ رہنمائی فراہم کریں، پال بُلکے
اقوام متحدہ کی انسانی کونسل کا اجلاس اسلامی تعاون تنظیم اور خلیج تعاون کونسل کے ارکان کی دو باضابطہ درخواستوں پر طلب کیا گیا تھا۔ پاکستان اس اجلاس کے لیے آواز بلند کرنے والے ممالک میں شامل تھا
صدر زرداری نے آج شنگھائی میں مفاہمت کی تین یاد داشتوں کی دستخط کی تقریب میں شرکت کی، جن کا مقصد پاکستان میں زراعت، ماحولیات اور ماس ٹرانزٹ شعبوں کی ترقی ہے، اعلامیہ
گلوبل صمود فلوٹیلا کا مقصد غزہ کو انسانی امداد پہنچانا ہے، بین الاقوامی پانیوں میں جہازوں پر حملہ یا غیر قانونی حراست احتساب کے زمرے میں آئے گی، وزرائےخارجہ کا مشترکہ بیان
لکسمبرگ کی حکومت اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے آغاز پر دیگر ممالک سے مشاورت کے بعد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا حتمی فیصلہ کرے گی، فلسطینی وزارت خارجہ کا اعلان کا خیرمقدم
اسرائیلی فوج کا 40 فیصد غزہ شہر خالی کرانے کا دعویٰ، غزہ جل رہا ہے، صہیونی وزیر دفاع، لکسمبرگ کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا فیصلہ، گلوبل صمود فلوٹیلا عالمی سمندر میں داخل۔
وزیر اعظم نیتن یاہو، سابق وزیر دفاع یوآو گیلنٹ اور صدر اسحٰق ہرزوگ ذمہ دار قرار، اسرائیلی حکام اور فورسز فلسطینیوں کو مکمل یا جزوی تباہ کرنا چاہتی ہیں، سربراہ یو این کمیشن ناوی پلے
بعض ملکوں نے ہتھیاروں کی فراہمی روک دی تو کیا یہ سب بند ہوجائے گا؟ اسرائیل انٹیلی جنس کی صلاحیت کی طرح ہتھیار بنانے میں بھی مہارت رکھتا ہے، امریکی وفد سے ملاقات میں خطاب
مجرم نے 2024 کے آخر میں اسلام مخالف گروپ پیکس یورپا کی جانب سے منعقد کیے گئے ایک مظاہرے کے دوران چاقو سے لوگوں پر حملہ کیا تھا جس میں پولیس اہلکار ہلاک اور 5 افراد زخمی ہوئے تھے۔
مبینہ قاتل ٹیلر رابنسن نے آن لائن پلیٹ فارم پر اپنے دوستوں کو پیغام بھیجا جس میں بظاہر جرم کا اعتراف تھا اور یہ پیغام ان کی گرفتاری سے کچھ دیر پہلے بھیجا گیا تھا، واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ
جوہری پاکستان امت کے رکن کی حیثیت سے اپنا فرض ادا کرے گا، پاکستان جوہری ہتھیاروں کو دشمن کو باز رکھنے والی قوت سمجھتا ہے اور انہیں استعمال کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا، اسحٰق ڈار کا الجزیرہ کو انٹرویو
جو لوگ جمہوریت پر حملہ کریں گے انہیں نتائج بھگتنا ہوں گے اور وہ عالمی سطح پر محفوظ پناہ گاہ نہیں پاسکیں گے، بل کے محرک ڈیموکریٹ اور ریپبلکن ارکان کا اظہار خیال
بھارتی سپریم کورٹ نے مودی سرکار کو متنازع جائیداد کے وقف کی کیٹیگری کا تعین کرنے اور عطیہ کرنے والے کے کم از کم 5 سال سے عملی مسلمان ہونے کی دفعات ختم کر دیں۔