18 ماہ کی بچی میں انفیکشن کی تشخیص کے بعد سیاسی کارکنوں کی مشترکہ کارروائی، حالیہ عرصے میں ہسپتال میں زیرعلاج بچوں کے ٹیسٹ کروائے گئے، 18 بچوں میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوگئی۔
وزارت صحت اور ڈریپ کے حکام نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز کو آگاہ کیا کہ نگران دور میں غیر ضروری ادویات کی ڈی ریگولیشن کے بعد ادویات کی قیمتوں میں 32 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
حکومت کو قیمتوں کے آزادانہ تعین سے مسابقت بڑھنے اور صارفین کیلئے قیمتیں نیچے آنے کی توقع تھی، مگر نتیجہ برعکس نکلا، کچھ ادویہ 100 فیصد، کئی 50 فیصد مہنگی ہوگئیں، سینیٹر عامر چشتی
نیپا چورنگی سے فیڈرل اردو یونیورسٹی تک یونیورسٹی روڈ کا ایک حصہ 10 نومبر سے 30 دسمبر تک بند رہے گا، بندش 96 انچ اور 72 انچ قطر کی نئی پائپ لائنیں بچھانے کے لیے ضروری ہے۔ حکام
کے پی فلور ملز ایسوسی ایشن نے بار بار گندم کے تیزی سے ختم ہونے والے ذخائر پر سنگین خدشات کا اظہار کیا ہے اور انتباہ دیا ہے کہ اگر پابندیاں برقرار رہیں تو آئندہ دنوں میں گندم اور آٹے کی کمی پیدا ہو سکتی ہے۔
ایم یو سی ٹی میں غیر قانونی اضافہ فوری واپس لیا جائے، یہ منتخب سٹی کونسل کی منظوری کے بغیر کیا گیا ہے، سٹی کونسل میں اپوزیشن لیڈر کا سی ای او کے-الیکٹرک کو قانونی نوٹس۔
مقامی سطح پر ہم ایسی حکومت کا حصہ نہیں رہ سکتے جو ہمارے مینڈیٹ کو نظرانداز کرے، ہمیں حکومتی عمل سے باہر رکھے، سٹی کونسل میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر کی پریس کانفرنس
’جب ملک سیلاب کے نقصانات کی زد میں ہے ایسے میں پی ایم ڈی اور تمام صوبوں کے پی ڈی ایم اے کو بادل پھٹنے سے کیا چیز بنتی ہے اور کیا نہیں پر جھگڑتے دیکھنا پریشان کن تھا‘۔
مالی امداد صرف مالکان تک محدود نہیں ہو گی، کرائے دار بھی سہولت کے حقدار ہوں گے، ضرورت پیش آئی تو مالی امداد 6 ماہ یا ایک سال تک بھی بڑھائی جا سکتی ہے، سعید غنی
منصوبے میں اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کیساتھ شراکت داری کی گئی ہے، تاکہ نکاسی آب، پانی کی فراہمی، صفائی، تعلیم اور صحت کی سہولتوں جیسے اہم شہری نظاموں کا نقشہ تیار کیا جا سکے
سول ایوی ایشن نے ڈیزائن کی جانچ پڑتال کے بعد این او سی جاری کیا، اب پوری اسکیم ری ڈیزائن کرنے کا کہہ رہے ہیں، کیا یہ کوئی مذاق ہے، چیزیں اس طرح نہیں چلتیں، شرجیل میمن
5 کروڑ 95 لاکھ ڈالر کا منصوبہ انفرا اسٹرکچر کی تکمیل کے بعد آئندہ سال آپریشنل ہوگا، آئی ٹی کی 15 ارب ڈالر کی برآمدات کا ہدف حاصل کرنے میں مدد ملے گی، پاشا
وزیر اعظم نے چولستان کینال منصوبے پر پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کے ساتھ پنجاب میں 'اقتدار کی تقسیم' پر پارٹی کی بدگمانیوں کو دور کرنے کے لیے اپنی پوری کوشش کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے سربراہ نے کہا تھا کہ پاکستان میں آدھے سے زیادہ مدارس نہ صرف غیر رجسٹرڈ ہیں بلکہ ان کے بانی، انتظامیہ، طلبا اور فنڈنگ کے ذرائع سب نامعلوم ہیں۔