• KHI: Partly Cloudy 21.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 15°C
  • ISB: Partly Cloudy 14°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 15°C
  • ISB: Partly Cloudy 14°C

بلوچستان: نیٹو کنٹینر نذر آتش

شائع November 23, 2013

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے دشت کے قریب نامعلوم افراد نے نیٹو کنٹینر کو آگ لگا دی۔

پولیس ذرائع کے مطابق کوئٹہ سبی روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے کراچی سے چمن جانے والے نیٹو کنٹینر پر فائرنگ کر دی۔

فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم فائرنگ کے نتیجے میں کنٹینر میں آگ بھڑک اٹھی۔ فائر برگیڈ کا عملہ نہ پہنچنے کے باعث کنٹینر جل کر خاکستر ہو گیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور شواہد اکھٹے کرنے شروع کر دیئے جبکہ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 12 دسمبر 2025
کارٹون : 11 دسمبر 2025