سری نگر: عسکریت پسندوں کا حملہ، پولیس اہلکار ہلاک
سری نگر: ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے حکام کا کہنا ہے کہ سری نگر کے قریب واقع علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو ہلاک جبکہ ایک اور کو زخمی کردیا ہے۔
پولیس افسران کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے سری نگر سے 25 کلومیٹر دور واقع چڈورا کے علاقے میں گشت پر معمور اہلکاروں پر حملہ کردیا جس کے دوران ایک دکاندار بھی زخمی ہوا۔
انسپکٹر جنرل پولیس عبدالغنی میر نے اے ایف پی کو بتایا 'حملے میں پولیس افسر ہلاک ہوگیا۔ مزید معلومات حاصل کی جارہی ہیں'۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ہندوستانی پولیس نے حال ہی میں انٹیلیجنس رپورٹس کے حوالے سے بتایا تھا کہ عسکریت پسند متنازعہ علاقے میں حملوں میں تیزی لانے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔
کشمیر، پاکستان اور ہندوستان کے مابین تقسیم متنازعہ علاقہ ہے جسکی حکمرانی کو دعویٰ دونوں جانب سے کیا جاتا ہے۔
1989ء سے ہندوستانی فورسز کے خلاف شروع ہونے والی مسلح جدوجہد کا مقصد پاکستان کے ساتھ الحاق یا خودمختاری ہے۔