ہندوستان: ماؤ باغیوں کا حملہ، سات پولیس اہلکار ہلاک

شائع December 3, 2013
۔—فائل فوٹو۔
۔—فائل فوٹو۔

پٹنہ: مشتبہ ماؤ باغیوں نے مشرقی ہندوستان میں ایک حملے کے دوران سات پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔

خیال رہے کہ یہ رواں ہفتے پولیس اہلکاروں پر باغیوں کی جانب سے دوسرا حملہ ہے۔

اس سے قبل ہفتے کے روز مشتبہ افراد نے ایک ٹرین پر حملہ کردیا تھا جسکے نتیجے میں تین پولیس اہلکار مارے گئے تھے۔

ضلعی پولیس سربراہ اپندرا کمار نے اے ایف پی کو بتایا 'سات پولیس اہلکار اس وقت مارے گئے جب ماؤ باغیوں کی بارودی سرنگ سے گشت پر معمور سیکورٹی اہلکاروں کی گاڑی ٹکراگئی۔'

واقعہ ضلع اورنگ آباد میں پیش آیا جو کہ دارالحکومت پٹنہ سے 150 کلو میٹر دور ہے۔

گزشتہ ماہ بھی عسکریت پسندوں نے سیکورٹی قافلے پر گھات لگاکر حملہ کردیا تھا جسکے نتیجے میں چار اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

ماؤ باغی بہتر روزگار اور زیادہ زمینی علاقے کی مانگ کرتے ہیں جبکہ ان کے مطالبات میں کمیونسٹ معاشرے کا نفاذ بھی شامل ہے۔

شورش کے نتیجے میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ناقدین کا خیال ہے کہ اس حوالے سے فوجی حکمت عملی کافی نہیں ہے اور بہتر طرز حکومت اور ترقی سے مسئلے کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔

کارٹون

کارٹون : 27 جون 2025
کارٹون : 26 جون 2025