'شادی سے کوئی خاص فرق نہیں پڑا'

05 دسمبر 2013
بولی وڈ اداکار کرینہ کپور خان اپنے شوہر سیف علی خان کے ہمراہ۔- رائٹرز فوٹو
بولی وڈ اداکار کرینہ کپور خان اپنے شوہر سیف علی خان کے ہمراہ۔- رائٹرز فوٹو

ممبئی: بولی وڈ اداکار کرینہ کپور خان کا کہنا ہے کہ میں ایک اچھی باورچن ہوں لیکن سیف کے لیے کبھی کچھ خاص پکانے کی ضرورت نہیں پڑی۔

بیبو چھوٹے نواب سے شادی کرکے نواب خاندان کی بہو تو بن گئی ہیں لیکن شادی سے ان کی زندگی میں کچھ خاص فرق نہیں پڑا۔

اداکار کے مطابق انہوں نے کبھی سیف کے لیے خاص کھانا نہیں بنایا اور وہ مانتی ہیں کہ اگر آپ کی شوہر سے اچھی بنتی ہے تو کچن میں جانا لازمی نہیں ہوتا۔

ادھر بولی وڈ نواب اور ان کی بیگم نے ممبئی میں ایک گھر خریدا ہے جس کی قیمت صرف 48 کروڑ روپے ہے، گھر باندرا میں ان کے پہلے گھر کے سامنے واقع ہے۔

یہ گھر دراصل رہائشی عمارت کے چار فلورز پر مشتمل ہے۔ جس میں ایک فلور پر سوئمنگ پول، دوسرے پر لائبریری، تیسرے پر جم اور چوتھے پر خوبصورت باغ بنوانا چاہتے ہیں۔

ان کی تزئین و آرائش خود کرینہ کروا رہی ہیں اور ممبئی کے مشہور انٹریئر ڈیزائنر نوزیر واڈیا کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

نوزیر اس سے پہلے امیتابھ بچن اور ارجن رام پال کے گھروں کی ڈیزائننگ کرچکے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں