سام سنگ، ایپل کے خلاف عدالتی جنگ ہار گئی

12 دسمبر 2013
عدالت نے سام سنگ کی اس درخواست کو رد کر دیا جس میں سام سنگ نے دعوی کیا تھا کہ ایپل نے ان کے تین موبائل فونز کے پیٹنٹس کونقل کیا ہوا ہے ۔ 
اے پی فوٹو۔۔۔
عدالت نے سام سنگ کی اس درخواست کو رد کر دیا جس میں سام سنگ نے دعوی کیا تھا کہ ایپل نے ان کے تین موبائل فونز کے پیٹنٹس کونقل کیا ہوا ہے ۔ اے پی فوٹو۔۔۔

سیؤل: سام سنگ جنوبی کوریا میں ایپل کے تیار کردہ آئی فون اور آئی پیڈ کی فروخت پر پابندی لگانے کے لئے عدالتی جنگ ہار گئی ۔

سام سنگ نے ایپل کے پرانے ورژن کے آئی فون اورآئی پیڈ کی جنوبی کوریا میں فروخت رکوانے کیلئے درخواست دائر کی تھی۔

جمعرات کو عدالت نے سام سنگ کی اس درخواست کو رد کر دیا جس میں سام سنگ نے دعوی کیا تھا کہ ایپل نے ان کے تین موبائل فونز کے پیٹنٹس کونقل کیا ہوا ہے ۔

جج نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ایپل آئی فون 5، آئی فون 4ایس، اور آئی پیڈ ٹو ہرگز سام سنگ کی مصنوعات کی نقل ثابت نہیں ہوئے ہیں۔

عدالت نے سام سنگ کو نقصانات کے ازالے کی مد میں ایپل کو (95,100ڈالر) دینے کا حکم بھی دیا ہے ۔

مذکورہ مقدمہ 2011ء سے چل رہا تھا جبکہ سام سنگ نے کہا ہے کہ وہ فیصلے کے خلاف ایپل کاحق محفوظ رکھتا ہے ۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں