چین کی خلائی گاڑی شیلانگ ای 3 کامیابی سے چاند پر اتر گئی

15 دسمبر 2013
چینی خلائی ماڈیول کی جانب سے گزشتہ 37 سالوں میں چاند پر یہ پہلی سافٹ لینڈنگ ہے۔ , رائٹرز فوٹو۔۔۔
چینی خلائی ماڈیول کی جانب سے گزشتہ 37 سالوں میں چاند پر یہ پہلی سافٹ لینڈنگ ہے۔ , رائٹرز فوٹو۔۔۔

بیجنگ : چین کی خلائی گاڑی شیلانگ ای 3 ہفتہ کو کامیابی سے چاند پر اتر گئی۔ چینی سائنسدان اسے ایک بڑی کامیابی قرار دے رہے ہیں۔

خلائی گاڑی کا وزن 120 کلوگرام ہے اور یہ 30 درجے کے زاویے کی چٹانیں چڑھ سکتی ہے جو چین کے خلائی پروگرام کیلئے اہم قدم ہے۔ جس مقام پر یہ خلائی گاڑی اتری ہے وہ ایک ہموار میدان ہے۔

چینی خلائی ماڈیول کی جانب سے گزشتہ 37 سالوں میں چاند پر یہ پہلی سافٹ لینڈنگ ہے۔

چند گھنٹے بعد اس ماڈیول سے ایک روبوٹک خلائی گاڑی نکلے گی۔ جس کا نام یوتو رکھا گیا ہے، جو کہ چینی علاقائی داستانوں میں چاند پر رہنے والے ایک خرگوش کا نام ہے۔

چینی خلائی گاڑی جدید ترین آلات سے لیس ہے جن میں زیر زمین اجزاء کی معلومات جمع کرنے کیلئے ریڈار بھی نصب ہے۔

خلائی گاڑی شنگھائی ایرو سپیس سسٹمز انجینئرنگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے تیار کی ہے۔ یہ 200 میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ بھی سکتی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں