کراچی: پاکستان کے سب سے بڑے شہرکراچی میں رینجرز اور پولیس کی جانب سے مسلسل آپریشنز کے باوجود شہر میں ٹارگیٹ کلنگ کا سلسلہ ختم نہیں ہوسکا اور گزشتہ روز ہفتے کو بھی فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں تین خواتین سمیت آٹھ افراد ہلاک ہوگئے۔

اس ہی دوران ٹیپو سلطان روڈ پر ایک نجی کمپنی کے دفتر کے باہر بم حملہ بھی ہوا، تاہم اس واقعہ میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں۔

فائرنگ کا ایک واقعہ گلستان جوہر میں پیش آیا جہاں پر امپائر اسکوائر کے قریب ایک شخص کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا۔

شہر کے علاقوں لانڈھی، ریڑھی گوٹھ، محمودآباد اور شاہ فیصل سے دو خواتین سمیت تین افراد کی لاشیں ملیں، جبکہ گلستان جوہر میں فائرنگ سے ایک خاتون ہلاک ہوئیں۔

پولیس کا کہنا کہ یہ واقعہ ذاتی دشمنی کا نتجہ ہے۔

دوسری طرف ریجنرز نے لیاری سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں ٹارگیٹڈ کارروائیوں کے دوران مزید بیس افراد کو حراست میں لیا ہے جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

تبصرے (0) بند ہیں