یمن: جاپانی سفیر پر چاقو سے حملہ
یمن: یمن کے دارالحکومت صنعا میں آج اتوار کے روز نامعلوم افراد نے جاپان کے سفیر کو چاقو سے حملہ کرکے زخمی کردیا ہے۔
خیال رہے کہ یمن میں گزشتہ کچھ مہینوں سے غیر ملکیوں پر حملوں میں تیزی آئی ہے۔
سفارتی ترجمان نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ اتوار کی صبح پیش آیا جب جاپانی سفیر دارالحکومت صنعا میں اپنی گاڑی میں سوار تھے۔ تاہم ترجمان نے یہ بات واضح نہیں کی کہ آیا یہ ایک اغوا کا واقعہ تھا یہ نہیں۔