• KHI: Fajr 5:27am Sunrise 6:46am
  • LHR: Fajr 5:04am Sunrise 6:27am
  • ISB: Fajr 5:11am Sunrise 6:36am
  • KHI: Fajr 5:27am Sunrise 6:46am
  • LHR: Fajr 5:04am Sunrise 6:27am
  • ISB: Fajr 5:11am Sunrise 6:36am

الیکشن کمیشن نے وزیر داخلہ کا موقف رد کردیا

شائع December 16, 2013
الیکشن کمیشن نے وزیر داخلہ کا موقف مسترد کردیا جس میں انہوں نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ عام انتخابات میں مقناطیسی سیاہی کا استعمال نہیں کیا گیا تھا۔ —. فائل فوٹو
الیکشن کمیشن نے وزیر داخلہ کا موقف مسترد کردیا جس میں انہوں نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ عام انتخابات میں مقناطیسی سیاہی کا استعمال نہیں کیا گیا تھا۔ —. فائل فوٹو

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کے سیکریٹری اشتیاق احمد خان کا کہنا ہے کہ عام انتخابات میں نادرا کے معیار کے مطابق مقناطیسی سیاہی استعمال کی گئی تھی اور مقناطیسی سیاہی کے ساڑھے چار لاکھ پیڈز استعمال کیے گئے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں بائیو میٹرک سسٹم کے استعمال سے متعلق بریفنگ مانگ لی۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں مقناطیسی سیاہی استعمال کی گئی تھی، ریٹرننگ افسران تک مقناطیسی سیاہی پہنچانے کا ریکارڈ موجود ہے۔ یادر رہے کہ وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے اپنے بیان میں یہ دعویٰ کیا تھا کہ عام انتخابات میں مقناطیسی سیاہی استعمال ہی نہیں ہوئی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن نےخیبرپختونخوا میں بائیومیٹرک سسٹم کے استعمال سے متعلق بریفنگ مانگ لی ہے۔ خیبرپختونخوا حکومت نے بلدیاتی انتخابات میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے استعمال کے لیے الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا، الیکشن کمیشن نے چئیرمین نادرا کو آج بریفنگ کے لیے بلا لیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 10 نومبر 2024
کارٹون : 8 نومبر 2024