افغانستان: ہیلی کاپٹر کا حادثہ، چھ امریکی فوجی ہلاک

شائع December 17, 2013
۔—فائل فوٹو۔
۔—فائل فوٹو۔

واشنگٹن: جنوبی افغانستان میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے کے نتیجے میں چھ امریکی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

ایک امریکی دفاعی افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ ہیلی کاپٹر کو صوبہ زبل میں حادثہ پیش آیا جس کی وجہ انجن میں خرابی بتائی جارہی ہے جبکہ اس حوالے سے مزید تحقیقات بھی جاری ہیں۔

انہوں نے چھ امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کوئی اشارہ تاحال نہیں ملا جس سے یہ بات سامنے آسکے کے ہیلی کاپٹر کو دشمنوں نے نشانہ بنایا۔

اس سے قبل اپریل میں مشرقی افغانستان میں امریکی ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے دوران دو امریکی فوجی مارے گئے تھے۔ افغانستان مییں 42 ہزار سے زائد امریکی فوجی تعینات ہیں جن کا انخلاء 2014ء میں متوقع ہے۔

تاہم کچھ فوجی دستے افغانستان میں 2014ء بھی مقیم رہ سکتے ہیں جس کے حوالے سے معاہدے پر کابل اور افغانستان میں سیکورٹی معاہدہ التواء کا شکار ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 جون 2025
کارٹون : 22 جون 2025