آئی ایم ایف کی دوسری قسط پاکستان کو موصول

شائع December 24, 2013
۔—فائل فوٹو۔
۔—فائل فوٹو۔

کراچی: پاکستان نے منگل کے روز انٹرنیشنل مانٹری فنڈ سے 554 ملین ڈالر کا قرض وصول کرلیا ہے۔

یہ قرض پاکستان کے لیے منظور شدہ 6.7 بلین ڈالر قرض کی ایک نئی کڑی ہے۔

اس سے قبل آئی ایم ایف پاکستان کو 540 ملین ڈالر کی پہلی قسط نومبر میں دے چکا ہے جبکہ آئی ایم ایف حکام کا کہنا ہے کہ معاشی ریفارمز کے حوالے سے پاکستان کافی حد تک صحیح سمت کی جانب گامزن ہے۔

اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے ترجمان نے ایک اعلامیے میں کہا کہ پ23 دسمبر کو پاکستان کو آئی ایم کے لون کی دوسری قسط مل گئی ہے۔

قسط سے پاکستان کی معیشت کو مدد ملے گی جبکہ اس کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوگا۔

تاہم آئی ایم ایف کے ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر اور نگراں چئرمین نیمت شفیق نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کو اپنی معیشت بہتر بنانے کے لیے ٹیکس وصولی کے نظام کو بہتر بنانا ہوگا جبکہ اس حوالے سے جاری ریفارمز کا جاری رہنا بھی ضروری ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Muhammed saqib tariq Dec 26, 2013 03:21pm
Ma Sha Allah, "Mubarak ho"

کارٹون

کارٹون : 26 جون 2025
کارٹون : 25 جون 2025