ترکی: تین وزیر مستعفی، وزیرِ اعظم سے بھی استغفیٰ کا مطالبہ

شائع December 25, 2013
منگل چوبیس دسمبر کو لی جانے والی اس تصویر میں دائیں جانب ترک وزیر معاشیات ظفر کیغلان، ماحول اور شہری منصوبہ بندی کے وزیر اردوان بائریکتر دائیں سے دوسرے، وزیرِ داخلہ معمر گیولر بائیں سے دوسرے اور یورپی یونین معاملات کے وزیر اگمان باگیس نظر آرہے ہیں۔ فائل تصویر

انقرہ: بدھ کے روز ترکی میں وزیر ماحولیات کے استغفے کےبعد کابینہ سے مستغفی ہونےوالے وزرا کی تعداد تین ہوگئی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی وزیرِ اعظم طیب اردگان سے کہا گیا ہے کہ کرپشن کیس میں وہ بھی استغفیٰ دیں۔

' میں ایک وزیراور قانون ساز کی حیثیت سے مستغفی ہورہا ہوں،' اردوان بائراکتر نے ایک پرائیویٹ چینل این ٹی وی کو بتایا۔ ' میں سمجھتا ہوں کہ وزیرِ اعظم کو بھی استغفیٰ دینا چاہئے۔'

اردوان نے نے وزیرِ معاشیات ظفر کیغلان اور ہوم منسٹر معمر گیولر کے استغفے کےبعد یہ قدم اُٹھایا ہے۔

گیولر اور کیغلان کے بیٹے ان دیگر دو درجن افراد پر رشوت اور کرپشن کے بہت بڑے کیسز کے الزامات ہیں اور وہ اس وقت گرفتارہیں جبکہ حکومتی اتحادی اور اعلیٰ ترین کاروباری شخصیات بھی اسی اسکینڈل میں ملوث ہیں۔

بائراکتر کے بیٹے کو تفتیش کیلئے گزشتہ ہفتے گرفتار کیا گیا تھا لیکن ان پر کوئی الزام عائد نہیں کیا گیا اور ان کو اب چھوڑ دیا گیا ہے۔

بائراکتر واحد وزیر ہیں جنہوں نے وزیرِ اعظم رجب طیب اردوان سے ان کیسز کا سامنا کرنے کو کہا ہے۔

' تفتیشی فائل میں ایسا کچھ نہیں جو مجھے نقصان پہنچاتا ہو یا میں جس کی وضاحت نہیں کرسکتا،' انہوں نے کہا۔

' یہ وزیرِ اعظم کا حق ہیں کہ وہ جس کے ساتھ چاہیں کام کریں اور جس وزیر کو چاہیں ہٹائیں،' انہوں نے کہا۔

' میں رشوت اور کرپشن سے وابستہ کسی کارروائی پر کوئی دباؤ قبول نہیں کروں گا کیونکہ تفتیشی دستاویز میں جس تعمیراتی پروجیکٹ کا ذکر ہے اس کی ذیادہ تر حصے کی منظوری خود وزیرِ اعظم نے دی تھی۔' wor ٹی وی نیٹ ورک نے وزیر کا یہ بیان براہ راست نشر کیا اور اس کے ساتھ ہی ٹویٹر پر اس کا چرچا شروع ہوگیا۔

ترک پولیس نے گزشتہ ہفتے چھاپے مار کر درجنوں افراد کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے رشوت لی تھی یا اس عمل میں حصہ بنے تھے یا انہوں نے منصوبے کے تعمیراتی پرمٹس دیئے تھے۔

ٹی وی نیٹ ورک نے وزیر کا یہ بیان براہ راست نشر کیا اور اس کے ساتھ ہی ٹویٹر پر اس کا چرچا شروع ہوگیا۔

ترک پولیس نے گزشتہ ہفتے چھاپے مار کر درجنوں افراد کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے رشوت لی تھی یا اس عمل میں حصہ بنے تھے یا انہوں نے منصوبے کے تعمیراتی پرمٹس دیئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 جون 2025
کارٹون : 21 جون 2025