کراچی: پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں آج جمعے کے روز پُرتشدد واقعات میں آٹھ افراد ہلاک ہوگئے، جن میں لیاری گینگ وار کے چھ مشتبہ افراد بھی شامل ہیں۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق کراچی کےعلاقے پرانا گولیمار میں ریکسرپل کے قریب گینگ وار کے چھ کارندوں کی لاشیں ملی ہیں، جن کا تعلق لیاری گینگ وار کے عزیر بلوچ گروپ سے تھا۔ ان افراد کی شناخت رضوان بلوچ، شہزاد، ساجد الیاس عرف مٹھل، عمر بلوچ، گلزار اور دلاور پٹھان کے ناموں سے ہوئی۔

کراچی پولیس کے مطابق ان چھ افراد کو گزشتہ روز جمعرات کو اغوا کیا گیا تھا۔

تمام لاشوں کو بعد میں سول ہسپتال منتقل کردیا گیا، تاہم ان لاشوں کا پوسٹمارٹم کیے بغیر ہی واپس ان کی رہائش گاہ پاک کالونی منتقل کردیا گیا۔

واقعہ کے بعد علاقے میں سخت کشیدگی ہے، جبکہ کاروبار بند ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گینگ وار کے دو گروپوں میں جاری قبضے کی جنگ کا نتیجہ ہے۔

دوسری جانب پولیس افسر شفیق تنولی حملے کا ایک اور زخمی اسپتال میں دوران علاج ہسپتال میں آج دم توڑ گیا جس کے بارے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ مبینہ حملہ آور باجوڑ کا رہائشی قدرت اللہ تھا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Alam Dec 28, 2013 08:30am
Gen.rt.musharraf is great leader we all love him and also pray for good health and long life