وزیرِ اعظم نے پیسکو انتظامات صوبے کے حوالے کرنے کی منظوری دیدی

اپ ڈیٹ 29 دسمبر 2013
وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف نےپیسکو انتظامات صوبہ خیبرپختونخواہ کے حوالے کرنے کی منظوری دیدی۔ فائل تصویر
وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف نےپیسکو انتظامات صوبہ خیبرپختونخواہ کے حوالے کرنے کی منظوری دیدی۔ فائل تصویر

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد نواز شریف نے پشاور الیکٹرک سپلائی کا انتظام خیبر پختونخواہ حکومت کو دینے کی تجویز کی منظوری دے دی۔

وزیر اعظم ہاؤس کے ترجمان کے مطابق پانی و بجلی کی وفاقی وزارت دو دنوں کے اندر اس سلسلے میں خیبر پختونخوا کے وزیر اعلٰی کو تحریری طور پر مطلع کرے گی۔

خط 18ویں آئینی ترمیم کے تحت لکھا جائے گا جو صوبوں کو بجلی کی تقسیم اور اس کے واجبات وصول کرنے کی اجازت دیتا ہے ۔

اس سے قبل پاکستان تحریکِ انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سربراہ عمران خان نے ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ خیبرپختونخواہ میں بجلی چوری کے الزامات لگائے جاتےہیں ۔ اگر ایسا ہے تو پشاور الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کا انتظام صوبائی حکومت کو دیا جائے تو اہم اسے ٹھیک کرکے بتادیں گے۔

انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ ادارے سے کرپشن اور صوبے میں بجلی کی چوری کو بھی روکا جائے گا۔

اس کے بعد وفاقی وزیرِ برائے بجلی و پانی خواجہ آصف نے بھی پیسکو کے انتظامات صوبہ خیبر پختونخواہ کے حوالے کرنے میں رضامندی ظاہر کی تھی۔

واضح رہے کہ صوبہ خیبرپختونخواہ میں بجلی کا شدید بحران ہے اور پیسکو مالی بد انتظامی، فنڈز میں کمی اور دیگر مسائل کا شکار ہے جس سےصوبے میں بجلی کی رسد اور انتظام شدید مشکلات کا شکار ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں