سعودی عرب: بیوی پر جھوٹا الزام عائد کرنے پر 20 کوڑوں کی سزا
ریاض: سعودی عرب کے شہر مکہ کے جج نے بیوی پر جھوٹا الزام عائد کرنے پر شوہر کو بیس کوڑوں کی سزا کا حکم دیا ہے۔
سعودی نیوز ایجنسی نے اپنی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ مذکورہ شخص نے اپنی شریک حیات پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ شادی کے وقت کنواری نہیں تھی۔
الشرق آن لائن نے پیر کو کہا ہے کہ ایک یمنی شخص کو الزام کے حوالے سے ثبوت فراہم نہ کرنے کی بنا پر ایک سیشن میں کوڑوں کی سزا دی گئی ہے۔
ویب سائٹ نے کہا کہ یمنی شخص نے بیوی کے والد اور پڑوسیوں کے سامنے مبینہ الزام لگایا تھا۔
شخص کا کہنا تھا کہ مجھ سے پہلے وہ شادی شدہ اور طلاق یافتہ تھی۔
انہوں نے کہا تھا کہ نکاح نامہ میں شرط تھی کہ شادی کے وقت وہ کنواری ہو۔
ویب سائٹ کے مطابق ان کی بیوی اپنے اوپر لگائے گئے الزام کو غلط ثابت کرنے کے لیئے عدالت گئیں۔











لائیو ٹی وی