ابوظہبی ٹیسٹ: سری لنکا کی بیٹنگ جاری

شائع December 31, 2013
۔ —اے ایف پی فوٹو
۔ —اے ایف پی فوٹو

ابوظہبی: سری لنکا نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پُر اعتماد آغاز کرتے ہوئے کھانے کے وقفے تک ایک وکٹ کے نقصان پر 66 رنز بنائے ہیں۔

منگل کو شیخ زید سٹیڈیم کی گرین پچ پر کھیل کے پہلے روز پاکستانی کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

سری لنکا کے اوپنرز دموتھ کرونا رتنے (38) اور کشال سلوا(20) ناٹ آؤٹ نے ٹیم کو مضبوظ شروعات فراہم کیں۔

میزبان ٹیم نے پچ کو دیکھتے ہوئے تین فاسٹ باؤلرز اور آف سپنر سعید اجمل کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا، لیکن سری لنکن اوپنرز نے پاکستانی اٹیک کے خلاف پر اعتماد شاٹس کھیلے۔

کرونا رتنے نے پہلے تین اوورز میں تین چوکے لگائے۔ تاہم وہ جنید خان کی ایک گیند پر ڈرائیو کھیلتے ہوئے گلی میں اسد شفیق کو سمارٹ کیچ دے بیٹھے۔

پاکستان نے سولہویں اوور میں اپنے نمبر ون باؤلر اجمل کو ذمہ داری دی لیکن کرونا رتنے اور سلوا نے ان کے دو اوورز بہت سنبھل کر کھیلے۔

کھیل کے پہلے گھنٹے میں پاکستان وکٹیں حاصل کرنے کی تگ و دو میں رہا اور اسی دوران جنید کی گیند پر سلوا کا وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ کا رویو اپیل بھی ضائع کر دی۔

ری پلے میں دیکھا جا سکتا تھا کہ سلوا نے گیند کو مس کیا تھا۔

کھانے کے وقفے پر سلوا بیس جبکہ کمار سنگا کارا آٹھ رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

کارٹون

کارٹون : 28 جون 2025
کارٹون : 27 جون 2025