شوماکر کی حالت بہتر لیکن ' خطرے سے باہر' نہیں
گریبوبل، فرانس: فارمولہ ون کے اسٹار کھلاڑی مائیکل شوماکر کو منگل کی روز دوسرا آپریشن کیا گیا جس کے بعد ان کی طبعیت کچھ بہتر ہوئی ہے۔ تاہم ڈاکٹروں کا اصرار ہے کہ جان لیوا اسکی اینگ حادثے کے بعد وہ اب تک ' خطرے سےباہر' نہیں آئے ہیں۔
ان کی مینیجر سیبین کیہم نے بتایا کہ مائیکل کی احتیاط سے بھرپور دیکھ بھال کی جارہی ہے اور وہ ان کی صحت سے متعلق افواہوں پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گی۔
اتوار کے روز فرانس میں اسکی اینگ کرتے ہوئے وہ ایک حادثے کا شکار ہوکر وہ شدید زخمی ہوئے تھے۔ ان کا ہیلمٹ دو ٹکڑوں میں تقسیم ہوگیا تھا اور ان کے سر پر شدید چوٹیں آئی تھیں۔
ڈاکٹر طبی طور پر انہیں کومہ میں لے گئے تھے جس کے بعد ان کے دو آپریشن کئے گئے تھے۔ .
ان کی مینیجر کا کہنا ہے کہ جب تک شوماکر کی حالت میں قابلِ قدر بہتری نہیں آتی ڈاکٹر مزید کوئی معلومات فراہم نہیں کریں گے لیکن ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کی حالت میں معمولی بہتری ہوئی ہے۔
' ان کی طبیعت نازک ہے اور فوری طور پر تبدیلیاں واقع ہوسکتی ہیں۔' کیہن نے کہا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کی بیوی اور بیٹی میں سے کوئی نہ کوئی ان کے پاس موجود رہتا ہے۔