کراچی: پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں آج جمعرات کے روز فائرنگ اور پُرتشدد واقعات میں کم سے کم پانچ افرا د ہلاک ہوگئے ۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق لانڈی ریڑھی گوٹھ سے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں، جبکہ بلدیہ ٹاون عابدآباد میں قبرستان کے قریب سے ایک نوازئیدہ بچے کےلاش بھی برآمد ہوئی۔

دوسری جانب رینجرز اور پولیس نے مونگھو پیر کے علاقے کنوری کالونی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دو شدت پسندوں کو ہلاک کردیا جن کی شناخت عابد مچھر اور زاویال کے ناموں سے ہوئی۔

رینجرز حکام کے مطابق ملزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا۔

پولیس کا کہنا تھا ان فراد کو پہلے گرفتارکرنے کی کوشش کی گئی تھی جس پر ملزمان نے فائرنگ کردی اور اس دوران پولیس اور شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس نے یہ بھی بتایا کہ ان فراد کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد کیے گئے۔

بعد میں ان کی لاشوں کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

تبصرے (0) بند ہیں