• KHI: Clear 21.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.1°C
  • KHI: Clear 21.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.1°C

انٹارکٹیک میں پھنسے جہاز کے تمام مسافروں کو نکال لیا گیا

شائع January 2, 2014

انٹارکٹیکا میں پھنسے ہوئے ایک روسی تحقیقی جہاز میں پھنسے تمام 52 مسافروں کو بحفاظت نکال کر انہیں آسٹریلوی سپلائی شپ پر منتقل کردیا گیا ہے۔

' ارورا آسٹریلس نے آسٹریلیا میری ٹائم سیفٹی اتھارٹی، اے ایم ایس اے کو بتایا کہ اکیڈمک شوکالسکی کے 52 مسافر اب ان کے پاس ہیں،' اے ایم ایس اے نے کہا۔

یہ جہاز 24 دسمبر کو برف میں پھنس گیا تھا اور وہ جگہ ایک فرانسیسی تحقیقی اڈے ڈیومنٹ ڈی ارویل سے ایک سو ناٹیکل میل دور ہے۔ وہاں تک پہنچنے کی کئی کوششیں گی گئیں تھیں جو ناکام ہوگئی تھیں۔

اس کے بعد جمعرات کی رات سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے وہاں پھنسے عملے کو نکالنے کی کوششیں کی گئیں۔

ریسکیو مشن کو دیکھنے والی آسٹریلوی ایجنسی نے بتایا کہ تمام مسافروں کو بحفاظت ایک دوسرے جہاز پر منتقل کردیا گیا ہے۔

اس کیلئے روسی جہاز کے پاس ہی ایک ہیلی پیڈ بنایا گیا تھا۔

اس موقع پر مہم کے سربراہ کرس ٹرنے نے کہا کہ جہاز میں پھنسے لوگوں کو انتظار آخر کا ر ختم ہوا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025