انٹارکٹیک میں پھنسے جہاز کے تمام مسافروں کو نکال لیا گیا

شائع January 2, 2014
دو جنوری کو لی گئی تصویر میں ایک چینی جہاز سے تعلق رکھنے والا ہیلی کاپٹر برف میں پھنسے روسی بحری جہاز سے مسافروں کو باہر نکال رہا ہے۔ اے ایف پی تصویر
دو جنوری کو لی گئی تصویر میں ایک چینی جہاز سے تعلق رکھنے والا ہیلی کاپٹر برف میں پھنسے روسی بحری جہاز سے مسافروں کو باہر نکال رہا ہے۔ اے ایف پی تصویر

انٹارکٹیکا میں پھنسے ہوئے ایک روسی تحقیقی جہاز میں پھنسے تمام 52 مسافروں کو بحفاظت نکال کر انہیں آسٹریلوی سپلائی شپ پر منتقل کردیا گیا ہے۔

' ارورا آسٹریلس نے آسٹریلیا میری ٹائم سیفٹی اتھارٹی، اے ایم ایس اے کو بتایا کہ اکیڈمک شوکالسکی کے 52 مسافر اب ان کے پاس ہیں،' اے ایم ایس اے نے کہا۔

یہ جہاز 24 دسمبر کو برف میں پھنس گیا تھا اور وہ جگہ ایک فرانسیسی تحقیقی اڈے ڈیومنٹ ڈی ارویل سے ایک سو ناٹیکل میل دور ہے۔ وہاں تک پہنچنے کی کئی کوششیں گی گئیں تھیں جو ناکام ہوگئی تھیں۔

اس کے بعد جمعرات کی رات سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے وہاں پھنسے عملے کو نکالنے کی کوششیں کی گئیں۔

ریسکیو مشن کو دیکھنے والی آسٹریلوی ایجنسی نے بتایا کہ تمام مسافروں کو بحفاظت ایک دوسرے جہاز پر منتقل کردیا گیا ہے۔

اس کیلئے روسی جہاز کے پاس ہی ایک ہیلی پیڈ بنایا گیا تھا۔

اس موقع پر مہم کے سربراہ کرس ٹرنے نے کہا کہ جہاز میں پھنسے لوگوں کو انتظار آخر کا ر ختم ہوا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 جون 2025
کارٹون : 20 جون 2025