عام آدمی پارٹی کا عام انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

شائع January 5, 2014
اروند کیجریوال—اے ایف پی فوٹو۔
اروند کیجریوال—اے ایف پی فوٹو۔

نئی دہلی: ہندوستان کی نئی کرپشن مخالف جماعت عام آدمی پارٹی نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ رواں سال ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لے گی۔

خیال رہے کہ یہ پارٹی گزشتہ سال دسمبر حیران کن طور پر دارالحکومت نئی دہلی کے انتخابات میں کامیاب ہوئی تھی۔

جماعت کے سینئر رہنما پراشانت بھوشن نے دو روزہ اعلیٰ سطحی پارٹی اجلاس کے بعد اس پیشرفت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ عام انتخابات کے لیے منصوبہ بندی کررہے ہیں جو کہ مئی میں ہونے جارہے ہیں۔

ایک سال قبل ہی وجود میں آنے والی پارٹی کے رہنما بھوشن کا کہنا ہے 'ہم زیادہ سے زیادہ ریاستوں اور زیادہ سے زیادہ نشستوں پر انتخابات لڑیں گے۔'

انہوں نے کہا کہ پارٹی ایماندار امیدواروں کی تلاش میں ہے۔

عام آدمی پارٹی نے گزشتہ ماہ دہلی کے انتخابات کے دوران دہلی کی 70 میں سے 28 نشستیں جیتی تھیں ۔

بعدازاں دسمبر کے آخر میں پارٹی رہنما اروند کیجریوال نے دہلی کے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔

کارٹون

کارٹون : 21 جون 2025
کارٹون : 20 جون 2025