سعودی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

شائع January 5, 2014 اپ ڈیٹ January 5, 2014 05:03pm

جدہ: سعودی عرب کے شہر مدینہ میں اتوار کے روز سعودی ائیر لائنز کے ایک طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے نتیجے میں 29 افراد زخمی ہو گئے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان خالد الخیاباری نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ سعودی طیارہ ایران کے شہر مشہد سے آ رہا تھا جہاز میں 315 مسافر سوار تھے۔

انہوں نے بتایا کہ 29 زخمیوں میں گیارہ کو مقامی ہسپتال لے جایا گیا جبکہ باقیوں کا ایئر پورٹ کے طبی مرکز میں علاج کیا گیا۔

رن وے کی مرمت کے لیئے ہوائی اڈے کو چوبیس گھنٹوں کے لیئے بند کر دیا گیا ہے۔

ائیر لائنز کا کہنا ہے کہ بوئنگ 767 زائرین کے لیئے پروازں میں استعمال کیا جاتا ہے، انہوں نے بتایا کہ اس وقت جہاز میں 299 مسافروں سمیت عملے کے سولہ ارکان سوار تھے۔

خیباری نے بتایا کہ پیچھے دائیں طرف لینڈنگ گیئر نا کارہ ہو گیا تھا جس کی وجہ سے کیپٹن کو مجبورا ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔

آن لائن پر جاری تصاویر میں طیاروں کو لینڈنگ گیر کے بغیر اترتے ہوئے اور رن وے پر آگ کے شعلے اٹھتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026