کوئٹہ: پولیس اسٹیشن پر دستی بم حملہ ، ایک اہلکار زخمی

06 جنوری 2014
کوئٹہ میں سیٹلائٹ ٹاؤن میں ہینڈ گرنیڈ حملہ ۔ فائل تصویر
کوئٹہ میں سیٹلائٹ ٹاؤن میں ہینڈ گرنیڈ حملہ ۔ فائل تصویر

کوئٹہ: کوئٹہ میں پیر کو ایک پولیس اسٹیشن پر دستی بم حملہ کیا گیا جس میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق، نامعلوم مسلح حملہ آوروں نے سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا اور ایک دستی بم پھینکا جس سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے۔

' موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے پولیس اسٹیشن کی قریب آکر ایک دستی بم پھینکا جس سے ایک پولیس کانسٹیبل زخمی ہوگیا ہے،' پولیس ذرائع نے بتایا اور کہا کہ حملہ آور واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔

زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال منتقل کیا گیا ۔

واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے تاکہ ملزمان کا سراغ لگایاجاسکے۔

پاکستان کے سب سے بڑے صوبے، بلوچستان کا دارالحکومت کوئٹہ کئی برس سے علیحدگی پسندوں کی کارروائیوں اور فرقہ وارانہ حملوں کی وجہ بنا ہوا ہے۔ یہاں طالبان عسکریت پسند بھی موجود ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں