عراق : فوجی بھرتی مرکز پر حملہ، 23 ہلاک

شائع January 9, 2014
فائل فوٹو
فائل فوٹو

بغداد: عراق کے دارالحکومت بغداد میں جمعرات کے روز فوجی بھرتی مرکز پر ایک خود کش حملے میں کم از کم 23 افراد ہلاک اور تقریبا 30 زخمی ہو گئے۔

وزارت داخلہ کے مطابق فوجی بھرتی سینٹر پر حملہ دھماکہ خیز مواد کی بیلٹ پہنے ہوئے خود کش بمبار کی طرف سے کیا گیا تھا۔

گزشتہ روز دارالحکومت کے شمال میں اسی طرح کے حملے میں بارہ فوجی ہلاک اور چار زخمی ہو گئے تھے۔

عسکریت پسند عراقی حکومت کی مخالفت میں اکثر سیکورٹی فورسز کو بم دھماکوں اور فائرنگ سے نشانہ بناتے رہے ہیں۔

عراق میں حالیہ تشدد کی سطح دو ہزار آٹھ میں بھی نہیں دیکھی گئی تھی جب ملک فرقہ وارانہ فسادات کی آگ میں جل رہا تھا۔

سیکورٹی اور طبی عملے کی بنیاد پر مبنی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق رواں ماہ میں اب تک تین سو سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں جو جنوری دو ہزار تیرہ میں مجموعی ہلاکتوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

یہ حملہ عسکریت پسندوں کی طرف سے حکومت اور عراقی افواج کے لیئے پیغام ہو سکتا ہے جو القاعدہ کے زیرِ اثر ان دو شہروں کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے جس پر گزشتہ دنوں القاعدہ قبضہ جما چکی ہے۔

انسانی حقوق کی بین الا قوامی تنظیم نے فلوجہ اور رمادی شہروں پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کے لیئے عراقی فورسز کی طرف سے شہری علاقوں میں اندھا دھند مارٹر گولوں کے استعمال پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

القاعدہ سے منسلک جنگجوؤں نے گزشتہ ہفتے صوبے انبار کے دو شہروں کے بعض حصوں پر قبضہ کر کے وہاں کے پولیس اسٹیشنوں اور فوجی پوسٹوں پر کنٹرول حاصل کر لیا تھا اور اپنے قیدیوں کو آزاد کرانے کے بعد اپنی چوکیاں قائم کر لی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 29 جون 2025
کارٹون : 28 جون 2025