سعودی عرب: منشیات سمگل کرنے والے دو پاکستانیوں کے سر قلم

شائع January 14, 2014
اے ایف پی کے مطابق پچھلے سال سعودی عرب میں 78 افراد کو سزائے موت دی گئی ۔—فائل فوٹو
اے ایف پی کے مطابق پچھلے سال سعودی عرب میں 78 افراد کو سزائے موت دی گئی ۔—فائل فوٹو

ریاض: سعودی عرب میں منشیات کی سمگلنگ میں ملوث دو پاکستانیوں کے سر قلم کر دیے گئے۔

منگل کے روز وزارت داخلہ کے ایک جاری بیان میں بتایا گیا کہ سعودی عرب میں اس سال یہ پہلی سزائے اموات تھیں۔

سرکاری خبر رساں ادارے پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ ابرار حسین کو پیٹ میں کوکین چھپا کر سمگل کرنے کا الزام ثابت ہونے کے بعد جدہ میں سزا دی گئی۔

دوسری جانب، زاہد خان براکات کو اسی نوعیت کے الزامات کے تحت مغربی صوبے قتاف میں سزا دی گئی۔

اے ایف پی کا کہنا ہے کہ پچھلے سال سعودی عرب میں 78 افراد کو سزائے موت دی گئی جبکہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2012 میں یہ تعداد 76 تھی۔

سعودی عرب میں لاگو سخت اسلامی قوانین کے تحت ریپ، قتل، مرتد ہونے، مسلح ڈکیتی اور منشیات کی سمگلنگ پر سزائے موت دی جاتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 27 جون 2025
کارٹون : 26 جون 2025