• KHI: Partly Cloudy 27°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.1°C
  • ISB: Rain 15.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 27°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.1°C
  • ISB: Rain 15.2°C

کابل حملے میں اقوامِ متحدہ کے چار اہلکار ہلاک ہوئے: بان کی مون

شائع January 18, 2014

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے افغان دارالحکومت کابل میں جمعے کو ریستوران پر ہوئے ایک خودکش حملے میں چودہ افراد کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں اقوامِ متحدہ کے چار اسٹاف ممبرز بھی شامل ہیں۔

گزشتہ روز جمعے کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس طرح کے حملے جن میں عام شہریوں کا نشانہ بنایا جائے وہ نا کابلِ برداشت ہیں اور یہ عالمی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہیں ۔

اقوام متحدہ کے ڈپٹی ترجمان فرحان حق کا کہنا تھا کہ بان کی مون نے اس واقعہ کی سختی سے مذمت کی ہے۔

انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ اس حملے میں اقوامی متحدہ کے تین اہلکاروں سمیت دیگر عالمی تنظیموں کے اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔

ادھر انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز یعنی آئی ایم ایف کا بھی کہنا ہے کہ اس واقعہ میں افغانستان میں موجود ان کا ایک نمائندہ بھی ہلاک ہوا۔

خیال رہے کہ اقوامِ متحدہ 2014ء کے آخر تک افغانستان سے غیر ملکی فوجیوں کے انخلاء اور ملک کے آئندہ انتخابات کے سلسلے میں وہاں ایک اہم کردار ادا کررہاہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اقوامِ متحدہ جس کی بیسز پر پہلے سے ہی سیکیورٹی سخت تھی، لیکن اس حملے کے بعد اس کے عملے کے تحفظ کے لیے دیگر اقدامات کیے جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025