پشاور میں شیعہ اسکالرکو قتل کردیا گیا
پشاور: پولیس اور ہسپتال ذرائع کے مطابق پیر کے روز ایک شیعہ عالمِ دین کو نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق علامہ عالم الموسوی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ تاریخی اہمیت کے قصہ خوانی بازار میں موجود ایک مسجد کی طرف جارہے تھے۔
' اسکالر جیسے ہی مسجد گھر سے باہر نکلے نامعلوم حملہ جانے کیلئے اپنے آوروں نے ان پر فائر کھول دیئے اور حملے کے بعد تنگ گلیوں سے ہوتے ہوئے فرار ہوگئے،' پولیس افسر فضل جان نے اے ایف پی کو بتایا۔
الموسوی ایک قابلِ احترام مقامی شیعہ اسکالر تھے اور شیعہ مجالس میں شرکت کیلئے جایا کرتے تھے۔
ایک سرکاری ہسپتال کے ترجمان جمیل خان نے ان کی موت کی تصدیق کی ہے ۔
پاکستان کے اہم علاقوں میں فرقہ ورانہ تشدد اور کارروائیاں ہوری ہیں اور یہ کسی ایک علاقے تک مخصوص نہیں۔
لاہور میں 19 نومبر کو ایک یونیورسٹی کے شیعہ مسلمان ڈائریکٹر کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس کے بعد دسمبر میں کراچی میں ایک شیعہ اسکالر کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔
اس کے علاوہ پاکستان میں دو دنوں میں فوج اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے ۔ بنوں اور راولپنڈی میں مسلح افواج پر حملے کئے گئے ہیں جن کی ذمے داری تحریکِ طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی ) نے قبول کی تھی۔
تبصرے (1) بند ہیں