ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان کی 30 رکنی اسکواڈ کا اعلان

شائع January 20, 2014
تیس رکنی اسکواڈ میں کامران اکمل کو بھی شامل کیا گیا ہے—اے ایف پی فائل فوٹو۔
تیس رکنی اسکواڈ میں کامران اکمل کو بھی شامل کیا گیا ہے—اے ایف پی فائل فوٹو۔

لاہور: پاکستان نے بنگلہ دیش میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 30 رکنی اسکواڈ کا اعلان کا کردیا ہے جس میں وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل اور سابق کپتان اور آل راؤنڈر شعیب ملک کو شامل کیا گیا ہے۔

ملک نے 2007ء کے پہلے ٹو ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کو فائنل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ اس ٹورنامنٹ میں ملک ٹیم کی قیادت کررہے تھے۔

ملک گزشتہ سال جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ تھے تاہم انگلی میں چوٹ لگنے کے باعث انہیں پاکستان واپس بھیج دیا گیا تھا۔

ادھر کامران اکمل کو چیمئنز ٹرافی کے بعد سے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا جسکے دوران پاکستان اپنے تینوں میچ ہار گیا تھا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پانچواں ایڈیشن 16 مارچ سے چھ اپریل تک بنگلہ دیش میں منعقد ہوگا۔

امید کی جارہی ہے کہ محمد حفیظ کو ہی پاکستانی ٹیم کی قیادت کا موقع دیا جائے گا جنہوں نے 2012ء کے سری لنکا میں ہونے والے ورلڈ کپ میں ٹیم کو سیمی فائنل تک پہنچایا تھا۔

پاکستانی ٹیم: محمد حفیظ، احمد شہزاد، شرجیل خان، شاہ زیب حسن، ناصر جمشید، خرم منظور، شعیب ملک، صہیب مقصود، عمر اکمل، حارث سہیل، یاسر عرفات، یاسر شاہ، حماد اعظم، کامران اکمل، شاہد خان آفریدی، ضہیب احمد، سہیل تنویر، محمد عرفان، عمر گل، جنید خان، بلاول بھٹی، انور علی، اسد علی، احسان عادل، محمد طلحہٰ، سعید اجمل، ذوالفقار بابر، رضا حسن، عبدالرحمان اور سرفراز احمد۔

تبصرے (1) بند ہیں

Abdul Jan 21, 2014 12:16am
My great pakistani cricket team is best of word

کارٹون

کارٹون : 20 جون 2025
کارٹون : 19 جون 2025