دہلی کے وزیراعلیٰ کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان
نئی دہلی: نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے پولیس ریفارمز کے لیے دیے جانے والے دھرنے کو ختم کرنے اعلان کردیا ہے۔
کیجریوال نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدعنوانی میں ملوث دو پولیس اہلکاروں کو 'چھٹی' پر بھیجا جارہا ہے۔
تاہم شہر کی پولیس کا کنٹرول انہیں دیے جانے کا انکا مرکزی مطالبہ تسلیم نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نے ان سے درخواست کی تھی کہ دھرنا ختم کردیا جائے جو کہ منگل کے روز پر تشدد ہوگیا تھا۔
کیجریوال نے مظاہرین سے کہا 'لیفٹیننٹ گورنر کی اپیل پر ہم سب نے فیصلہ کیا ہے کہ مظاہرے کو آج ختم کردیا جائے۔'
'میں آج بہت خوش ہوں۔ آج دہلی کے لوگوں کی جیت ہوئی ہے۔ میں دہلی کے لوگوں کو مبارک باد دینا چاہتا ہوں۔'
خیال رہے کہ عام آدمی پارٹی نے ہندوستان میں بہت جلد ہی مقبولیت حاصل کرلی ہے جبکہ جماعتی رہنماؤں کے مطابق ہزاروں افراد اس میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔
عام آدمی پارٹی نئی دہلی ریاستی انتخابات میں گانگریس پارٹی کو شکست دینے کے بعد مئی میں ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتی ہے۔
عام آدمی پارٹی نئی دہلی ریاستی انتخابات میں گانگریس پارٹی کو شکست دینے کے بعد مئی میں ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتی ہے۔
عام آدمی پارٹی نے گزشتہ ماہ دہلی کے انتخابات کے دوران دہلی کی 70 میں سے 28 نشستیں جیتی تھیں ۔