عراق میں گیارہ افراد کو سزائے موت

شائع January 23, 2014
۔—فائل فوٹو۔
۔—فائل فوٹو۔

بغداد: عراق نے گیارہ افراد کو جمعرات کے روز پھانسی دے دی جن پر 'دہشت گردی' سے متعلق چارجز تھے۔

یہ پیشرت ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب اتوار کو 26 افراد کو اس جرم میں پھانسی دی گئی تھی۔

ایک سرکاری اعلامیے میں کہا گیا 'وزارت نے آج گیارہ افراد کو سزائے موت دی جن پر دہشت گردی کے الزامات میں مرتکب قرار پائے تھے۔'

اعلامیے کے مطابق 'رواں ہفتے مجوعی طور پر 37 افراد کو موت کی سزا دی گئی ہے جو کہ عراقی باشندے تھے۔'

عام طور پر وزارت انصاف ایک ساتھ متعدد سزائے موت کی اطلاع دیتی ہے۔

خیال رہے کہ عراق پر متعدد حلقوں کی جانب سے موت کی بڑے پیمانے پر سزا دینے کے باعث تنقید کی جاتی ہے جن کا خیال ہے کہ اس طرح کئی معصوم افراد کو بھی سزا دیے جانے کا خطرہ ہے۔ رواں ماہ اقوام متحدہ کے سربراہ بان کی مون نے عراق پر سزائے موت پر پابندی پر زور دیا تھا تاہم وزیراعظم نوری المالکی نے اسے مسترد کرتے ہوئے کہا تھا 'ہم یقین رکھتے ہیں کہ جو دوسروں کو ہلاک کرتے ہیں، ان کے حقوق کا خیال رکھنے کی ہمیں ضرورت نہیں ہے۔'

اے ایف پی کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال عراق میں کم از کم 169 افراد کو موت کی سزا دی گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 26 جون 2025
کارٹون : 25 جون 2025