چترال: کھائی میں جیپ گرنے سے گیارہ افراد ہلاک، چار زخمی

شائع January 25, 2014 اپ ڈیٹ January 25, 2014 01:08pm

چترال: ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق چترال میں مروی کےمقام پر ایک جیپ کھائی میں گر نے سے کم از کم گیارہ افراد ہلاک جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق چترال بونی روڈ پر شوگرام سے چترال جانے والی ایک جیپ داڑوم گول کے مقام پر گہری کھائی میں گرگئی۔

بتایا جارہا ہے کہ اس جیپ میں ایک ہی برادری کے افراد سوار تھے، مہلوکین میں سے تین کی شناخت ہو گئی ہے، جن میں ایک ہائی سکول کے ہیڈ ماسٹر سردار زمان، دو بھائی جمیل احمد اور گل احمد شامل ہیں۔

جائے حادثہ پر امدادی کاراوئیاں جاری ہیں۔

پاکستان میں ٹوٹی پھوٹی سڑکوں، لاپرواہ ڈرائیونگ گاڑیوں کی خراب حالت کے باعث مہلک حادثات کی تعداد بڑھتی جارہی ہے، جو دنیا بھر کے ٹریفک حادثات میں ایک بڑا ریکارڈ میں ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026