فرانسیسی صدر کی خاتون اول سے علیحدگی

شائع January 26, 2014
فرانسیسی صدر فرانسو اولاند سابق خاتون اول ولیری ٹرائرویلر کے ساتھ—اے ایف پی فائل فوٹو۔
فرانسیسی صدر فرانسو اولاند سابق خاتون اول ولیری ٹرائرویلر کے ساتھ—اے ایف پی فائل فوٹو۔

پیرس: فرانسیسی صدر فرانسو اولاند نے ہفتے کے روز اے ایف کو بتایا ہے کہ انہوں نے خاتون اول ولیری ٹرائرویلر سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔

انہوں نے اے ایف پی کو بذریعہ فون بتایا کہ وہ ملک کے سربراہ کی حیثیت کیبجائے ذاتی حیثیت میں یہ اعلان کررہے ہیں کہ ٹرائرویلر سے ان کی پارٹنرشپ ختم ہوچکی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں میڈیا پر فرانسیسی صدر کا 41 سالہ فرانسیسی خاتون اداکار جولی گیٹ کے ساتھ افیئر کا انکشاف ہوا تھا۔

ٹرائرویلر اتوار کو خیراتی کاموں کے سلسلے میں ممبئی روانہ ہورہی ہیں جس کی تصدیق ایکشن اگینسٹ ہنگر نامی تنظیم کرچکی ہے۔

59 سالہ اولاند 2007ء میں سوشلسٹ پارٹی کی سینئر رکن سوگولین رائل سے اس وقت علیحدگی کا اعلان کیا جب وہ انتخابات میں نکولیس سارکوزی سے ہارگئیں۔

اس کے بعد وہ ٹرائرویلر کے ساتھ رہنے لگے۔ ٹرائرویلر کی اولاند سے شادی نہیں ہوئی اس کے باوجود انہوں نے 2012ء میں خاتون اول کا عہدہ سنبھال لیا۔

فوری طور پر ٹرائرویلر علیحدگی کے حوالے سے تبصرہ کرنے کے لیے دستیاب نہیں تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 27 جون 2025
کارٹون : 26 جون 2025