• KHI: Sunny 28.9°C
  • LHR: Sunny 22.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.5°C
  • KHI: Sunny 28.9°C
  • LHR: Sunny 22.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.5°C

خضدار : تیرہ لاشیں برآمد ہونے کی تصدیق

شائع January 27, 2014

کوئٹہ: صوبے بلوچستان کے وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے ضلع خضدار کے علاقہ توتک سے مزید 11 افراد کی لاشیں ملنے کی تصدیق کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خضدار سے اب تک 13 افراد کی لاشیں ملی ہیں اور اس حوالہ سے تحقیقات جاری ہے۔

’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں کہیں سرچ آپریشن نہیں ہو رہا تاہم وفاقی حکومت کی خصوصی ہدایات پر امن دشمن عناصر کے خلاف کارروائی جاری ہے۔

تاہم بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق ملنے والی لاشوں کی تعداد 16 پے۔

انہوں نے کہا کہ امن و امان کا قیام اور لوگوں کی جان و مال کی حفاظت موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ سابقہ ادوار کے مقابلہ میں اس دور حکومت میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ جلد ہی حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 5 فروری 2026
کارٹون : 4 فروری 2026