'سپر مین پوپ'
یٹیکن سٹی:ویٹیکن نے منگل کو ٹوئیٹر پر روم کی ایک دیوار پر کسی نامعلوم آرٹسٹ کی بنائی ہوئی اس تصویر کو شیئر کیا ہے جس میں پوپ فرانسس کو بطور سپر مین فضاء میں اڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
تصویر میں اپنی مٹھی کو لہراتے ہوئے تیزی سے آگے کی طرف بڑھتے ہوئے پوپ اپنا ٹریڈ مارک سیاہ بیگ اٹھائے ہوئے ہیں جس پر ہسپانوی زبان میں لفظ ”اقدار“ تحریر ہے۔
پاپائے اسقف اعظم کی کونسل برائے سوشل کمیونیکیشن نے اپنے سرکاری ٹوئیٹر پیج پر کہا 'ہم آپ کے ساتھ ویٹیکن کے قریب روم کی ایک سڑک پر بنائی جانے والی اس تصویر کو شیئر کرتے ہیں ۔
ارجنٹائن کے 77سالہ پاپائے اسقف اعظم اپنی سلامتی کو پس پشت ڈالتے ہوئے اور عقیدت مندوں کا خیر مقدم کرنے کے لئے ہجوم میں چلے جانے کی وجہ سے مشہور ہیں۔
وہ اکثر چرچ کے اقدار کے فروغ کے لئے مذاق اور کہانیوں کا سہارا بھی لیتے ہیں۔
پاپائے اسقف اعظم خود بھی ٹوئیٹر استعمال کرنے کے شوقین ہیں اور روزانہ نو زبانوں میں خود اپنی فیڈز پر باقاعدگی سے ٹوئیٹس کرتے ہیں جس کی وجہ سے مجموعی طور پر ان کے ایک کروڑ سے زیادہ فالوورز ہیں۔