'فیس بک کا 'اخبار

شائع January 30, 2014
۔—فائل فوٹو
۔—فائل فوٹو

واشنگٹن: فیس بک نے جمعرات کو 'پیپر' کے نام سے ایک نئی ایپلیکیشن متعارف کرائی ہے، جو آن لائن اخبار ہونے کے علاوہ کسی بھی سمارٹ فون سے مضامین اور دوسرا متعلقہ مواد شیئر کرسکتی ہے۔

فیس بک نے اپنے ایک بلاگ میں نئی سروس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نئی ٹیکنالوجی سے مزین 'پیپر' کے ذریعے خبریں اور مضامین پڑھنے کا تجربہ مزید خوبصورت ہو گیا ہے۔

'ہم نے خبریں بنانے اور انہیں شیئر کرنے کا طریقہ بھی آسان کر دیا'۔

فیس بک کریٹیو لیب کی تیار کردہ یہ پہلی ایپ تین فروری سے آئی فون صارفین کے لیے دستیاب ہو گی۔

پیپر میں خبروں کے علاوہ مختلف موضوعات پر مشتمل کیٹیگریز بھی موجود ہیں جن کی مدد سے لوگ اپنے پسندیدہ موضوعات پر مکمل نظر رکھ سکتے ہیں۔

ٹائلزپر مشتمل ڈیزائن کی وجہ سے صارفین نیوز اور ذاتی فیس بک فیڈز کو ایک ساتھ دیکھ سکتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 28 جون 2025
کارٹون : 27 جون 2025