• KHI: Partly Cloudy 25.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 22.4°C
  • ISB: Clear 17.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 25.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 22.4°C
  • ISB: Clear 17.9°C

حلب پر شامی فوج کی گولہ باری،16 ہلاک

شائع January 31, 2014

بیروت: شامی حکومت کی حلب کے شمال میں باغیوں کے علاقوں پر تازہ گولہ باری کے نتیجے میں کم سے کم سولہ افراد ہلاک ہو گئے۔

شام میں برطانوی انسانی حقوق کی تنظیم کے سربراہ رامی عبدالرحمان نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ گولہ باری شہر کے علاقے قادی عسکر پر کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ گولہ باری جمعرات کے روز کی گئی اور ان میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت اور تصدیق میں کئی گھنٹے صرف ہوئے تھے۔

حلب میڈیکل سینٹرنامی دوسرے رضاکار گروپ نے بھی اس طرح کی اطلاعات دیں ہیں۔

شامی حکومت کی فوج پچھلے ایک ہفتے سے حلب شہر میں باغیوں کے زیر اثر علاقوں پر گولہ باری کر رہی ہے اور کئی مرتبہ فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے دھماکہ خیز مواد سے بھرے بیرل بھی گرائے گئے ہیں۔

گولہ باری حلب شہر کے مشرقی حصوں پر کی گئی جہاں پر جولائی دو ہزار بارہ سے باغی قابض ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 20 مارچ 2026
کارٹون : 19 مارچ 2026